بھٹکل:یکم ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل اے آئی ٹی یو سی قومی مزدور سنگھا کی جانب سے ریاستی مزدور محکمہ بنگلورو کےکمشنراور سکریٹری کےایل عتیق کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم سونپتے ہوئے مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی وظائف حاصل کرنےمیں پیش آرہی دشواریوں کو دور کرتےہوئے دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ پورے ملک میں ریاست کی مزدور منڈلی مزدوروں کو بہترین سہولیات فراہم کرتےہوئے مثال قائم کی ہے۔ خاص کر نرسری سے لےکر اعلیٰ سطحی تعلیم تک دئیے جانے والے تعلیمی وظائف کو مستفیدین تک پہنچانے میں ہماری منڈلی پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن 1996قانون کے اصولوں میں میں ترمیم کرنامزدروں میں تشویش پیدا کررہاہے۔ کیونکہ قانون کے مطابق مزدوروں کو جوبھی سہولیات دی جاتی ہیں وہ راست مزدوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہیں لیکن اب اس میں ترمیم کرتےہوئے بچوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ اے آئی ٹی یو سی آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ منڈلی کے اس طریقہ کار سے سہولیات کی فراہمی میں دیری ہورہی ہے پرانے قانون کے مطابق ہی رقم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاے۔ اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی کے اترکنڑا ضلع جنرل سکریٹری جی این ریونکر اور ضلع سنچالک سنیل رائیکر موجود تھے۔